Home Latest News Urdu چینی اور پاکستانی حکام دو طرفہ ثقافتی تبادلوں کے 6 پروگرامات ترتیب دینے میں مصروف عمل۔۔۔۔چینی ثقافتی قونصلر۔
Latest News Urdu - September 15, 2019

چینی اور پاکستانی حکام دو طرفہ ثقافتی تبادلوں کے 6 پروگرامات ترتیب دینے میں مصروف عمل۔۔۔۔چینی ثقافتی قونصلر۔

چینی سفارت خانہ برائے پاکستان کے ثقافتی قونصلر زانگ ہیقنگ نے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں منعقدہ وہان فوٹو گرافی اینڈ انٹنجبل کلچرل ہیرٹیج ایگزبشن میں کہا ہے کہ چینی اور پاکستانی حکام دو طرفہ دوستی کے رشتے کو مزید مستحکم کرنے کے لئے کئی ثقافتی اور تعلیمی تبادلوں کو فروغ دینے کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لا رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس نوعیت کی ثقافتی تقاریب کے پاکستان میں انعقاد کا بنیادی مقصد پاکستانی طلباء اور عوام کو چین کے بیش بہا اور عظیم ثقافتی ورثہ سے روشناس کرانے کے علاوہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان قربتوں کو مضبوط کرنا ہے کیونکہ یہ سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے کے اہم مقاصد میں شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان سال 20 /2019 کےلئے 6ثقافتی تبادلوں کے پروگرامات زیرِترتیب ہیں۔اس دوران انہوں نے اگلے مہینے بیجنگ میں پاکستانی کلچرل ویک کے انعقاد کے ذریعے نہ صرف پاکستانی ثقافتی ورثہ کی نمائش کے عزم کا اظہار کیا بلکہ نیشنل میوزیم آف چائینہ میں مئی 2021میں گندھارا آرٹ سے متعلق نمائشی تقریب کے انعقاد کا بھی اعلان کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …