چینی اور پاکستانی عوام کے درمیان خیرسگالی دونوں ملکوں کی سدا بہار تعاون پر مبنی تذویراتی شراکت داری کا محور ہے،وزیراعظم
.
وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے عوام کے درمیان خیرسگالی دونوں ملکوں کی سدا بہار تعاون پر مبنی تذویراتی شراکت داری کا محور ہے۔ بیجنگ میں چین کے انٹر نیشنل ڈیپارٹمنٹ آف کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے چین اور پاکستان کے تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں ملکوں کے درمیان بڑے پیمانے پر مفاہمت کو فروغ دینے میں کمیونسٹ پارٹی کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے جدید چین کی ترقی میں بھی چین کی کمیونسٹ پارٹی کے کردار کو سراہا۔وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور چین کے وزیرLiu Jianchao نے ارکان پارلیمنٹ سیاسی جماعتوں، ماہرین تعلیم ،صحافیوں، نوجوانوں ، خواتین اور تھنک ٹینک کے تبادلوں سمیت عوام کی سطح پررابطوں کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ان تبادلوں سے چین اور پاکستان کے درمیان مثالی دوستی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی جو نسلوں پر محیط ہے۔