چینی اہم کمپنی نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کردی
.
چین کی کمپنیAmer انٹر نیشنل نے پاکستان میں تانبے اور سٹیل کی صنعت میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ Amer انٹر نیشنل کے چیئرمین Wang Wenyin نے اس دلچسپی کا اظہار بیجنگ میں انوار الحق کاکڑ سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ وزیر اعظم نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کرنے پر Amer انٹرنیشنل کا خیر مقدم کیا اور کمپنی کے چیئرمین کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے بار ے میں بتایا جس کے تحت کان کنی اور معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے تمام سہولتیں ایک ہی جگہ فراہم کی گئی ہیں۔
پاکستان اور چین ایک دوسرے کے شانہ بشانہ ڈٹ کر کھڑے ہیں، چینی سفیر
چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان ایک روشن مستقبل کے لیے ڈٹ کر ایک دوس…