چینی بینک نے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر رول اوور کر دیے، اسحاق ڈار
.
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک چینی بینک نے پاکستان کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی رقم رول اوور کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ یہ قرض پاکستان نے چین کو ادا کر دیا تھا، اب چین نے یہ قرض پاکستان کو ایک بار پھر دے دیا ہے۔ وزیر خزانہ کے مطابق اس سہولت کے تحت پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر موصول ہو چکے ہیں بقایا 80 کروڑ ڈالر دو قسطوں میں جلد موصول ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس رقم کے آنے سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…