چینی تاجر پاکستان کے صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں،عاصم سلیم باجوہ۔
.
چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ (ر) نے ذرائع ابلاغ سے خطاب کرتے ہوئے چینی کمپنی چیلنج گروپ کے ذریعہ قائم ایک نئی ٹیکسٹائل مل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی سرمایہ کاروں کی ایک بڑی تعداد پاکستان کے صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ سی پیک کے تحت چین خصوصی اقتصادی زونز میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کا خواہاں ہے اور مختلف شعبوں میں پہلے ہی 13 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے جہاں متعدد پائپ لائن منصوبوں کے تحت مزید 12 ارب امریکی ڈالر خرچ کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک معیشت کے تمام شعبوں خصوصاً گوادر شہر میں تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …