چینی تجارتی ادارے اگلے پانچ سال میں پاکستان کے خصوصی اقتصادی علاقوں میں 5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔۔۔۔چینی سفیر برائے پاکستان۔
چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ نے کہا ہے کہ پاکستان کے خصوصی اقتصادی علاقے خصوصاًفیصل آباد اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی(ایف آئی ای ڈی ایم سی) میں چینی تجارتی اداروں اور صنعتوں کے لئے تجارت اور سرمایہ کاری کی نئی راہ ہموار ہوئی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی کمپنیاں اگلے پانچ سال میں پاکستان کے مختلف شعبوں میں 5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش کر رہی ہیں۔چینی سفیر برائے پاکستان نے ایم آئی ای ڈی ایم سی کے چئیرمین میاں کاشف اشفاق سے خصوصی ملاقات میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے تجارت کے فروغ کے لئے موزوں اور دوستانہ ماحول فراہم کرنے کےاقدامات کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے پاکستان کے چھوٹے اور درمیانے انٹرپرائزز میں سرمایہ کاری کے عزم کا اظہارکیا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …