چینی خریداروں کا دیدہ زیب پاکستانی دستکاری مصنوعات میں دلچسپی کا اظہار۔
.
ایک ویبینار کے دوران پاکستانی دستکاری کمپنیوں نے اپنی مصنوعات چینی خریداروں کو نمائش کے لئےپیش کیں جن کی خوبصورتی اور تخلیقی فن کو قابلِ ستائش قرار دیا گیا۔ ان کمپنیوں نے گلابی سالٹ ، زیورات ، چمڑے کی مصنوعات ، لکڑی کی مصنوعات ، تانبے کی مصنوعات ، جیڈ مصنوعات ، چاندی کے زیورات ، برتن ، بیگ ، بٹوے ، اسکارف ، شال ، ٹوپیاں ، قمیضیں ، جیکٹیں ، جوتے ، ہمالیہ سالٹ لیمپ ، گھریلو سجاوٹ ، گھریلو لینن ، قالین ، فرنیچر اور دیگر پاکستانی دستکاری مصنوعات نمائش کے لئے پیش کیں۔واضح رہے کہ اس ویبنار میں چین کے خریداروں اور پاکستان مصنوعات بیچنے والوں کو ایک دوسرے کے ساتھ مراسم بڑھانے اور کاروباری معاہدے کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا گیا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …