چینی خریدار پاکستان کی ڈیری مصنوعات درآمد کرنے کے خواہشمند۔
.
بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانہ کے کمرشل کونسلر بدر الزمان نے چائینہ اکنامک نیٹ (سی ای این) سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان کی دودھ کی مصنوعات کے خالص اورمعیاری ہونےکی وجہ سے چینی مارکیٹ میں بہت زیادہ مانگ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں تازہ دودھ کی پیداوار تقریبا 50 ملین ٹن ہے اور ڈیری کے شعبے میں کاروباری افراد مختلف قسم کی مصنوعات تیار کرتے ہیں۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ چینی ہواؤ گروپ نے اس عمل کو آگے بڑھانے کے لئے نیسلے پاکستان کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…