چینی سائنسدانوں اور صنعت کاروں کا وفد 27 اپریل کو پاکستان کا دورہ کرے گا
.
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے رکن ممالک میں روایتی ادویات اور اس سے منسلک بائیو میڈیکل سائنسز میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے چینی سائنسدانوں اور صنعت کاروں کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ اسلامی تعاون تنظیم کے ذیلی ادارے کامسٹیک کے مطابق چینی سائنسدانوں اور صنعت کاروں کا وفد ادارہ جاتی اور صنعتی روابط کے ذریعے قدرتی مصنوعات، بائیو ٹیکنالوجی، مالیکیولر اور سیل بائیولوجی اور روایتی ادویات کے شعبوں میں تحقیق اور ترقی میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کے لیے 27 اپریل کو اسلام آباد میں کامسٹیک سیکرٹریٹ کا دورہ کرے گا۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخط سے عوامی جمہوریہ چین اور او آئی سی کے رکن ممالک کے درمیان علمی اور تحقیقی اقدامات کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ دستخطی تقریب کے موقع پر اس موضوع پر سائنس دانوں اور چین میں دواسازی کی صنعتوں کے نمائندوں کی اہم بات چیت بھی ہوگی
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…