چینی سائنسدانوں نے باسمتی چاول کے ہائبرڈ بیج متعارف کرانے میں پاکستان کو مدد فراہم کی۔
.
گارڈ ایگری اور گارڈ گروپ آف کمپنیز کے سی ای او شہزاد علی ملک کے مطابق باسمتی چاول کے پاکستانی کسانوں کو چین کی مدد سے ہائبرڈ بیج ملنے کا امکان ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ چینی سائنس دان باسمتی کی ہائبرڈ اقسام کو متعارف کرانے میں مدد کریں گے جو کہ یکساں فائدہ مند خصوصیات مگر فی ایکڑ بہتر پیداوار کے حامل ہیں۔انہوں نے نشاندہی کی ہے کہ ان کی کمپنی کے محققین نے چینی سائنسدانوں کے ساتھ مل کر کام شروع کر دیا ہے تاکہ انہی خصوصیات کے حامل ہائبرڈ باسمتی کی اقسام متعارف کرائی جا سکیں جبکہ نتائج دو سالہ فیلڈ ٹرائل کی تکمیل کے بعد سامنے آئیں گے۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…