Home Latest News Urdu چینی ساختہ ‘پی این ایس طغرل’ بحری جنگی جہاز کو پاک بحریہ میں شامل کر دیاگیا۔
Latest News Urdu - January 25, 2022

چینی ساختہ ‘پی این ایس طغرل’ بحری جنگی جہاز کو پاک بحریہ میں شامل کر دیاگیا۔

.

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ میں  چینی ساختہ ‘پی این ایس طغرل’ بحری جنگی جہازکو شامل کیاگیا ہے۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ ‘پی این ایس طغرل’ چین کے ساتھ گہری دوستی کا مظہر ہے اور یہ تعاون  برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے جو دونوں ممالک کے درمیان قائم ہیں۔جبکہ دونوں ممالک کی توجہ سلامتی، استحکام اور امن کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے امیدظاہر کی کہ  ‘پی این ایس طغرل’ بحری جنگی جہازسی پیک کے سمندری راستوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔

Comments Off on چینی ساختہ ‘پی این ایس طغرل’ بحری جنگی جہاز کو پاک بحریہ میں شامل کر دیاگیا۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…