Home Latest News Urdu چینی سرمایہ کاروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، وزیر منصوبہ بندی و ترقی۔
Latest News Urdu - May 18, 2022

چینی سرمایہ کاروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، وزیر منصوبہ بندی و ترقی۔

.

وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں چینی سرمایہ کاری اور تاجروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے گوادر میں چیمبر آف کامرس کے اراکین اور معززین کو بتایا کہ موجودہ حکومت سی پیک کو نہایت اہمیت دیتی ہے کیونکہ یہ پاکستان کی کامیابی اور خوشحالی کا پیش خیمہ ہے۔ معیشت کی ترقی کے لیے احسن اقبال نے وعدہ کیا کہ تاجر برادری کو تمام دستیاب سہولیات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں گی۔ قبل ازیں، وزیر منصوبہ بندی نے گوادر میں سی پیک اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کی۔

Comments Off on چینی سرمایہ کاروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، وزیر منصوبہ بندی و ترقی۔

Check Also

پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا

اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…