Home Latest News Urdu چینی سرمایہ کاروں کے 100 رکنی وفد کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات۔۔۔۔چھوٹے اور درمیانے تجارتی اداروں میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادگی کااظہار۔۔۔
Latest News Urdu - September 3, 2019

چینی سرمایہ کاروں کے 100 رکنی وفد کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات۔۔۔۔چھوٹے اور درمیانے تجارتی اداروں میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادگی کااظہار۔۔۔

چینی صوبہ شینڈونگ میں سرمایہ کاری کرنے والی 100 کمپنوں کے وفد نے گورنر ہاؤس لاہور میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر گورنر، وزیر اعلٰی پنجاب، سرمایہ کاری بورڈ کے چئیرمین، مشیر برائے تجارت سمیت کئی اعلٰی عہدیداران موجود تھے۔چینی سرمایہ کاروں نے سی پیک منصوبہ کے تحت چھوٹے اور درمیانے تجارتی اداروں سمیت متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری پر رضا مندی کا اظہار کیا ہےجبکہ انہوں نے گوجرانوالہ،گجرات اور سیالکوٹ کے چھوٹے اور درمیانے کاروبار میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے تاجروں خصوصاً بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری پر مائل کرنے کیلئے بہترین حکمت عملی کے ساتھ سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …