Home Latest News Urdu چینی سرمایہ کاری پاکستان کے توانائی کے شعبے کو متنوع بنانے میں معاون ثابت ہورہی ہے،صدر ڈاکٹر عارف علوی
Latest News Urdu - November 24, 2022

چینی سرمایہ کاری پاکستان کے توانائی کے شعبے کو متنوع بنانے میں معاون ثابت ہورہی ہے،صدر ڈاکٹر عارف علوی

.

چائنہ انرجی انٹرنیشنل گروپ کمپنی لمیٹڈ کے جنرل منیجر لیو شیو فینگ کی سربرابی میں ملاقات کے لیے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئےصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں چین کی سرمایہ کاری اور توانائی اور بجلی کے بنیادی ڈھانچے میں تعاون سے ایٹمی، ہائیڈل، سولر اور ونڈ انرجی پر مشتمل پاکستان کے انرجی مکس کو متنوع بنانے کی صلاحیت کو فروغ اور ملک کی توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد مل رہی ہے اور پاکستان کو کوئلے اور تیل پر مبنی توانائی کے ذرائع سے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کے لئے موثر اور اہم ٹیکنالوجی کے استعمال کے علاوہ شمسی اور ہوا جیسے متبادل اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع پر توجہ دینی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک ایک کثیر جہتی منصوبہ ہے جو ملک کو سڑکوں، بندرگاہوں اور مواصلاتی نیٹ ورک کو بہتر بنانے کے علاوہ ملک میں صنعت کاری کو فروغ دینے اور توانائی اور بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں پر ہموار اور تیزی سے عملدرآمد ایک مقررہ مدت میں اس کی مکمل صلاحیتوں کے حصول کو یقینی بنائے گا

Comments Off on چینی سرمایہ کاری پاکستان کے توانائی کے شعبے کو متنوع بنانے میں معاون ثابت ہورہی ہے،صدر ڈاکٹر عارف علوی

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …