چینی سرمایہ کار اورپی سی جے سی سی آئی مشترکہ طور پرٹیکنالوجی کی منتقلی کے لئے کوشاں ہیں۔
.
جنان ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے چینی وفد کے ساتھ منعقدہ ویبنار میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان چائینہ جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی سی جے سی سی آئی) کے صدر ایس ایم نوید نے شرکاء کو تحقیق میں ٹیکنالوجی رہنماؤں کو شامل کرنے کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ چینی ماڈلز کو ماہرین تعلیم اور ٹیکنوکریٹس کو پیداواری سہولیات میں شامل کرنے کے لئے پاکستان میں حکمت عملی تیار کرنی چاہئے۔ چینی وفد کے رکن وانگ لی نے کہا کہ وہ پی سی جے سی سی آئی کے ساتھ ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لئے مسلسل کوشاں ہیں۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…