چینی سرمایہ کار پاکستانی جوتوں کی صنعت میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند ۔
.
پاکستان فٹ ویئر مینوفیکچرر ایسوسی ایشن کے چیئرمین زاہد حسین کے مطابق چین ابھرتی ہوئی صنعتوں جن میں جوتے، کپڑے اور کھلونوں کی صنعتیں شامل ہیں کو دوسرے ممالک میں منتقل کر رہا ہے اور پاکستان ان بہترین مقامات میں سے ایک ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 2018 سے چینی جوتوں کی درآمدات کا مجموعی حجم بڑھ رہا ہے۔ 2021 تک جوتے کی مصنوعات کی درآمدات کا حجم گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.1 فیصد بڑھ کر 6.126 ارب ڈالر ہو جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پاکستان کی مزدوری کی لاگت چین میں لگ بھگ ایک چوتھائی ہے، جو چینی کمپنیوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستان 2025 تک چین کو برآمدات شروع کر دے گا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…