چینی سفارتخانہ برائے پاکستان نے سیلاب سے متاثرہ گوادر میں امدادی سامان تقسیم کر دیا۔
.
ایک بیان کے مطابق عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے نے چینی کاروباری اداروں کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ گوادر کے مقامی خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا ہے تاکہ ان کی زندگی معمول پر آسکے۔ معاون ٹیم چائنہ اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے مقامی ملازمین پر مشتمل ہے جو بلوچستان کے دور دراز علاقوں تک رسائی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ مزید برآں، چینی سفارتخانے نے اپنے آئرن برادرزکے لیے انسانی بنیادوں پر امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔ اس کے علاوہ، چینی حکومت پہلے ہی پاکستان میں انفراسٹرکچر کی ترقی، طبی اور تعلیمی مدد اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے کئی اقدامات اٹھا چکی ہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…