Home Latest News Urdu چینی سفارتخانہ برائے پاکستان کی جانب سے مقابلہ مضمون نگاری کا اعلان۔
Latest News Urdu - January 11, 2021

چینی سفارتخانہ برائے پاکستان کی جانب سے مقابلہ مضمون نگاری کا اعلان۔

.

چینی سفارتخانہ برائے پاکستان نے چین اور پاکستان کے مابین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر مقابلہ مضمون نگاری کا اعلان کیا ہے۔ اس کا عنوان”پاک چین دوستی کی میری کہانی” ہے اور مضمون جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 مارچ 2021ءہے۔اس مقابلے میں شمولیت کے لئے قواعد و ضوابط میں کہا گیا ہے کہ چینی اور پاکستانی ثقافت ، رسم و رواج ، تاریخ اور جغرافیہ کے بارے میں احساسات، تاثرات اور پاک چین دوستی سے متعلق بہترین مضامین کہانی میں شامل ہوں۔ جبکہ اس میں الفاظ کی مجموعی تعداد 1000 سے زائد نہ ہوں۔ شرکاء کو تصویر کی مختصر عبارت کی وضاحت کے لئے متعلقہ ہائی ڈیفینیشن تین تصاویر بھیجنے کی بھی اجازت ہوگی۔ مقابلہ مضمون نگاری میں شمولیت کے خواہشمند افراد ورڑ ڈاکومینٹ میں چینی زبان کے مضامین

mabinedu @163.com
اور انگریزی زبان کے مضامین
salman.sem.tsinghua@hotmail.com
پر جمع کراسکتے ہیں۔

Comments Off on چینی سفارتخانہ برائے پاکستان کی جانب سے مقابلہ مضمون نگاری کا اعلان۔

Check Also

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد کی ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد، چینی کمپنی کا پاکستان میں …