چینی سفارتخانےمیں پاک چین دوطرفہ تعلقات کے 70 سال کی تکمیل کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد۔
.
آل پاکستان چائنا فرینڈ شپ ایسوسی ایشن (پی سی ایف اے) نے پاکستان میں چین کے سفارت خانے کے اشتراک سے ’سی پیک اور پاک چین دوستی‘ میں حصہ لینے والے طلباء اور جیتنے والوں کے لیے ایک آن لائن تقسیم ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا۔ تمام مقررین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور چین باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں۔ اپنی کلیدی تقریر میں پاکستان میں چینی سفارت خانے کی منسٹر کونسلر پانگ چنکسو نے کہا کہ سی پیک عوامی روابط اور سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور یہ بی آر آئی کی اعلیٰ معیار کی ترقی کا مظہر ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…