چینی سفیرکی رحمان ملک سے اہم ملاقات،دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ ۔
Enter Your Summary here.
پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے چیئرمین سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ عبد الرحمن ملک سے ملاقات کی اور پاک چین تعاون اور بین الاقوامی منظرنامے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ رحمان ملک نے کہا کہ سی پیک تعاون سے پاک چین دوستی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ انہوں نے چینی سفیر کو سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی سازشوں کے بارے میں بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ان رکاوٹوں کے باوجود سی پیک کو عملی شکل دی جائے گی اور یہ گیم چینجر ثابت ہوگا۔ چینی سفیر نے سی پیک کے مقصد کے لئے جاری حمایت پر پی پی پی کی تعریف کی۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






