Home Latest News Urdu چینی سفیر اور اسد عمر سی پیک کے تحت صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے لئے پُر عزم۔
Latest News Urdu - November 20, 2020

چینی سفیر اور اسد عمر سی پیک کے تحت صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے لئے پُر عزم۔

.

پاکستان میں تعینات نئے چینی سفیر نونگ رونگ نے وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر سے خصوصی ملاقات کی اور سی پیک کے دوسرے مرحلے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس اجلاس میں سی پیک کے تحت صنعتی تعاون پر خاص طور پر توجہ مرکوز کی گئی۔ دونوں شخصیات نے مشترکہ ورکنگ گروپس (جے ڈبلیو جی) کی حالیہ ملاقاتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اسد عمر نے کہا کہ پاک چین تعلقات بیش بہا اور بے مثال ہیں۔ چینی سفیر نونگ رونگ نے اس موقع پر کہا کہ چین دو طرفہ بے مثال تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اسے مزید مستحکم کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔

Comments Off on چینی سفیر اور اسد عمر سی پیک کے تحت صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے لئے پُر عزم۔

Check Also

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…