چینی سفیر اور شبلی فراز میڈیا کے ذریعے سی پیک کے ثمرات کو اجاگر کرنے کے لئے پُر عزم۔
.
وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے چینی سفیر نونگ رونگ کے ساتھ ملاقات میں سی پیک کے ثمرات کو عام لوگوں تک اجاگر کرنے کے لئے ایک موثر میڈیا حکمت عملی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وزیر اطلاعات و نشریات کا موقف ہے کہ سی پیک نے حقیقی معنوں میں علاقائی رابطہ سازی کو بہتر بنایا ہے۔ مزید برآں انہوں نے زراعت کے میدان میں چینی تجربات سے استفادہ کرنے کے عزم کا بھی اظہارکیا۔ چینی سفیر نے میڈیا سے قریبی تعاون کے ذریعے سی پیک کے خلاف سازشوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی سنکیانگ کے حکام سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاو ن پر اتفاق
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سنکیانگ وایغور خودمختار علاقے کی کمیٹی اور پارٹی سیکریٹر…






