چینی سفیر اور شیخ رشید ایم ایل ون منصوبہ کی تکمیل کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کے لئے پُر عزم۔
.
پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے خصوصی ملاقات کی اور اس موقع پر انہوں نے ایم ایل ون منصوبے پر ترجیحی بنیادوں پرعمل درآمد کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا۔ شیخ رشید نے ایم ایل ون کو ایک انقلابی منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان کی سماجی و اقتصادی صورتحال میں بہتری آئے گی۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے پاکستان چین دوطرفہ دوستی کو مزید تقویت ملے گی۔ چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ سی پیک دونوں ممالک کے مابین دیرینہ تعلقات کا مظہر ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی سنکیانگ کے حکام سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاو ن پر اتفاق
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سنکیانگ وایغور خودمختار علاقے کی کمیٹی اور پارٹی سیکریٹر…






