Home Latest News Urdu چینی سفیر برائے پاکستان کی جانب سے امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری کے الزامات کی ترید۔۔۔۔
Latest News Urdu - November 23, 2019

چینی سفیر برائے پاکستان کی جانب سے امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری کے الزامات کی ترید۔۔۔۔

چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ نے سی پیک منصوبہ کے پراجیکٹس کے حوالے سے امریکی الزامات کو سختی سے رد کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چینی سفیر برائے پاکستان نے امریکہ کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری آف سٹیٹ اینڈ پریزڈنٹس ایڈ برائے جنوبی ایشیاء و سینٹرل ایشیاء مس ایلس ویلز کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے جواب میں کہا ہے کہ پاک چین دوستی باہمی مفاد عامہ سے مربوط ہے اور اس کے ثمرات سے دونوں ممالک برابری کی بنیاد پر استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔چینی سفیر برائے پاکستان کا اسلام آباد میں منعقدہ ففتھ سی پیک میڈیا فورم سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کو بلا سیاسی و حکومتی تقریق کے معاونت فراہم کی ہے۔سی پیک منصوبہ کے مجموعی طور پر چینی افرادی قوت پر موقوف ہونے کے الزام کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ کے پراجیکٹس کی مدد سے 2030ء تک 3۔2 ملین مقامی آبادی کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب(قومی احتساب بیورو) نےسی پیک منصوبے کے تمام پراجیکٹس کے حوالے سے تحقیقات کی ہے اور ان تحقیقات میں ایک روپے کی کرپشن کا بھی ثبوت منظر عام پر نہیں آیا۔ ایم ایل-1 ریلوے پراجیکٹ کی مجموعی لاگت کو دونوں ملکوں نے تاحال حتمی شکل نہیں دی ہے اور دونوں فریقین اس پراجیکٹ کے حوالے سے گفت و شنید کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف