Home Latest News Urdu چینی سفیر برائے پاکستان کی جانب سے 2 ملین روپے کاسکالر شپ چیک یونیورسٹی آف پشاور کے حوالے۔۔۔۔
Latest News Urdu - October 27, 2019

چینی سفیر برائے پاکستان کی جانب سے 2 ملین روپے کاسکالر شپ چیک یونیورسٹی آف پشاور کے حوالے۔۔۔۔

پاکستان -چائینہ انسٹیٹیوٹ نے جامعہ پشاور کے چائینہ سٹیڈی سینٹر کے تعاون سے نیشنل سینٹر آف ایکسلینس ان جیالوجی میں”شاہراہ ریشم کے دیرینہ دوست ” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا۔چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ نے ‘سی پیک اور خیبر پختونخواہ’کے موضوع پر اپنی تقریر میں کہا کہ چین فاٹا میں 50 ووکیشنل سینٹرز، 30ہسپتال اور 58 سکولوں کا قیام عمل میں لا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے ذریعے سے اپنی دوراندیش حکمت عملی کی مدد سے گوادر کو قندھار،پشاور اور کابل پھر اسے ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے سے سینٹرل ایشیاء سے جوڑنےکا خواہاں ہے۔سی پیک منصوبہ میں خیبر پختونخواہ کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ کے 9 خصوصی اقتصادی علاقوں میں رکشئی سپشل اکنامک زون کاسب سے پہلے آغاز کیا گیا ہے جس سے چینی پیداواری پلانٹس کی منتقلی میں آسانیاں پیدا ہونگی۔انہوں نے کے پی کے کے معدنیات اور سیاحت کے شعبوں پر مکمل توجہ دے کر ان سے استفادہ حاصل کرنے کےلئےتمام امکانات کو ملحوظ نظر رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے کے تحت زراعت کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے دس زراعتی لیبارٹریوں کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔اس کانفرنس میں چینی سفیر نے نے جامعہ پشاور کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر جوہر علی کو ضرورت مند طلباء کی مدد کے لئے 30 سکالر سپش کیلئے 2 ملین روپے کا چیک بھی پیش کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف