Home Latest News Urdu چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ کا لاہور میں تیسرے چینی ویزا سینٹر کا افتتاح۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - September 23, 2019

چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ کا لاہور میں تیسرے چینی ویزا سینٹر کا افتتاح۔۔۔۔۔

چین نے ویزا کے خواہشمد امیدواروں خصوصاً چین کی سیاحت میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لئےآسانیاں پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے لاہور میں تیسرے ویزا سینٹر کا قیام عمل میں لایا ہے۔تفصیلات کے مطابق چینی سفیر یاؤ جنگ نے لاہور میں ویزا سینٹر کا افتتاح کیا ہے ۔اس موقعے پر چینی قونصل جنرل برائے لاہور،ڈپٹی قونصل جنرل کے علاوہ کئی چینی سفارتکار موجود تھے۔لاہور میں چین کے ویزا سینٹر کے قیام سے وقت اور اخراجات کی بچت ہوگی جس کے سبب تاجروں اور طلباء کو ویزا کے حصول میں آسانیاں پیدا ہونگی۔جبکہ لاہور کا چینی ویزا سینٹر چین،ہانگ کانگ اور ماکائو کے لئے ویزا کے حصول کی درخواستیں جمع کرے گا لیکن ویزا کے اجراء کا حتمی اختیار چینی سفارت خانہ اسلام آباد کو ہی حاصل ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں موجود چینی سفارت خانہ مہینے میں 4000 ویزا کےحصول کی درخواستوں کی پیش رفت کے عمل کو یقینی بناتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔