چینی سفیر جیانگ زیدونگ کاچین پاکستان تعلقات کے مزیدفروغ کےلئے بھرپور کوششوں کو بروئے کار لانےکے پختہ عزم کا اظہار۔
پاکستان میں چین کے نئے سفیر جیانگ زیدونگ نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام پر مبنی لکھے گئے مضمون دونوں برادر ممالک کے درمیان سدا بہار دوستی کے فروغ کےلئے بھرپور کوششوں کے پختہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین مسلسل آٹھ سال سے پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، چین کی ترقی بلاشبہ پاک چین تعاون کے نئے مواقع پیدا کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان پہاڑوں اور دریائوں سے جڑے ہوئے ہیں اور سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ 72 سال کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان پائیدار دوستی قائم رہی ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ چاہے بین الاقوامی حالات کیسے بدلیں چین اور پاکستان ہمیشہ دکھ اور تکلیف میں شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں،
Ambassador Hashmi calls for greater B2B and people-to-people engagements with China
Islamabad: Pakistan’s Ambassador to China Khalil-ur-Rehman Hashmi has said that relationsh…