Home Latest News Urdu چینی سفیر نونگ رونگ اور وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے سی پیک پر کام کی پیش رفت تیز کرنے کی ضرورت پر زور۔
Latest News Urdu - July 14, 2021

چینی سفیر نونگ رونگ اور وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے سی پیک پر کام کی پیش رفت تیز کرنے کی ضرورت پر زور۔

.

چینی سفیر نونگ رونگ نے وزیر خزانہ اور محصولات شوکت ترین سے خصوصی ملاقات کی اور اس موقع پر انہوں نے خصوصی اقتصادی زون (ایس ای زیڈ) کے قیام پر کام کی پیش رفت تیز کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔اس ملاقات کے دوران وزیر شوکت ترین نے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ خصوصی اقتصادی زونز پاکستان میں روزگار اور سرمایہ کاری کے کثیر مواقع مواقع پیدا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کو فعال کر دیا گیا ہے اور 60 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری تیزی سے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، توانائی کے منصوبوں اور بڑے پیمانے پر پیداوار کو یقینی بنانے کی راہ پر گامزن ہے۔

Comments Off on چینی سفیر نونگ رونگ اور وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے سی پیک پر کام کی پیش رفت تیز کرنے کی ضرورت پر زور۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …