Home Latest News Urdu چینی سفیر نونگ رونگ کا خصوصی اقتصادی زونز پر پیش رفت اورغیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال۔
Latest News Urdu - May 8, 2021

چینی سفیر نونگ رونگ کا خصوصی اقتصادی زونز پر پیش رفت اورغیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال۔

.

پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں سی پیک کے تحت دوطرفہ تعلقات اور منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے علامہ اقبال اور راشکئی خصوصی اقتصادی زونز میں ہونے والے کام کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے بتایا کہ سرمایہ کاروں کی ایک بڑی تعداد نے ان اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کسی بھی ایسے ملک کے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرے گا جو خصوصی اقتصادی زون میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہو اور زراعت کے شعبے اور فوڈ پروسیسنگ میں پاکستان اور چین کے مشترکہ منصوبوں کی ضرورت پر زور دیا۔

Comments Off on چینی سفیر نونگ رونگ کا خصوصی اقتصادی زونز پر پیش رفت اورغیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال۔

Check Also

پاکستان اور چین نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں سی پیک کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے سی پیک کی پیش رفت کا جائزہ لینے اور بیلٹ اینڈ روڈ ان…