چینی سفیر نونگ رونگ کی جانب سی پیک توانائی منصوبوں میں کام کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار۔
.
پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں سی پیک انرجی پراجیکٹ ، تھر انرجی لمیٹڈ (ٹی ای ایل) پاور پلانٹ مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے اس منصوبے کو کامیاب بنانے اور تمام ایس او پیز کی پاسداری میں چینی اور پاکستانی عملے کی مشترکہ کوششوں کو بھی سراہا۔ واضح رہے کہ ٹی ای ایل پاور پلانٹ 330 میگاواٹ کا مائن-ماؤتھ لیگنائٹ فائرڈ پاور پروجیکٹ ہے جو تھر انرجی کی طرف سے تعمیر کیا جا رہا ہے لیکن اس کی ملکیت حب پاور کمپنی (حبکو) ، چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن (سی ایم ای سی) ، اور فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) کی ہے۔ اس پاور پلانٹ میں سائیکلونز ، ایئر پری ہیٹرز اور واٹر والز سے متعلقہ آلات اور نظام بھی موجود ہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…