Home Latest News Urdu چینی سفیر نے سی پیک کے حوالے سے حکومت پاکستان کے عزم کو شاندار الفاظ میں سراہا۔
Latest News Urdu - September 23, 2022

چینی سفیر نے سی پیک کے حوالے سے حکومت پاکستان کے عزم کو شاندار الفاظ میں سراہا۔

.

چین کے سفیر نونگ رونگ نے اسلام آباد میں وزیر توانائی خرم دستگیر خان سے ملاقات کی۔اس موقع پر چینی سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے خرم دستگیر خان نے کہا کہ 2014 میں کوئی دوسرا ملک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں تھا لیکن ہمارے برادر ملک چین نے پاکستان پر اعتماد کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاور سیکٹر میں چینی سرمایہ کاری بہت اہمیت کی حامل ہے۔ دونوں اطراف نے سی پیک کے تحت پن بجلی کے منصوبوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور جاری منصوبوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔چینی سفیر نے سی پیک کے حوالے سے پاکستانی حکومت کےعزم اور پیش رفت پر موجودہ حکومت کی کاوشوں کو قابلِ تعریف قرار دیا۔

Comments Off on چینی سفیر نے سی پیک کے حوالے سے حکومت پاکستان کے عزم کو شاندار الفاظ میں سراہا۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…