چینی سفیر نے پاکستان کے متاثرین سیلاب کے لیے 300,000 ڈالر کی ہنگامی نقد امداد فراہم کردی۔
.
پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کو 300,000 ڈالر کی ہنگامی نقد امداد فراہم کی۔اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان اس وقت شدید سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا کر رہا ہے، جس میں بہت زیادہ جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے سیلاب کی تباہ کاریوں پرپاکستان کے صدر عارف علوی کو بیجھے گئے ہمدردی کے پیغام میں کہا ہےکہ چین اور پاکستان سدا بہار اسٹریٹجک پارٹنر ہیں جن کی باہمی مدد کی ایک طویل روایت ہے اور انہوں نےچین کےپاکستان کے امدادی کاموں میں مدد کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …