چینی سفیر کی جانب سےخطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی مخلصانہ کوششیں قابلِ ستائش قرار۔
.
پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے) جنرل قمر جاوید باجوہ سے خصوصی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی ، سی پیک پر پیشرفت اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چینی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ آرمی چیف نے کووڈ-19کے دوران پاکستان کی مدد و معاونت پر خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعاون کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…