Home Opinion Editorials in Urdu چینی سفیر کی جانب سے مختلف ممالک پر کووڈ -19 کی وبا کو غیر سیاسی رکھنے کی ضرورت پر زور۔
Opinion Editorials in Urdu - August 5, 2021

چینی سفیر کی جانب سے مختلف ممالک پر کووڈ -19 کی وبا کو غیر سیاسی رکھنے کی ضرورت پر زور۔

.

پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ لکھتے ہیں کہ کووڈ-19 کی وبا پوری دنیا میں انسانی زندگیوں کے زیاں کا باعث بن رہی ہے جو عالمی صحت عامہ کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ متحد ہو جائیں اور وبائی مرض کی سیاست کو بند کریں۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ چین نے وبائی مرض کا مقابلہ کرنے اور وائرس کا سراغ لگانے میں ہمیشہ صاف ، شفاف اورسائنسی تعاون کا رویہ اپنایا ہے۔ انہوں نے صدر ژی جن پنگ کی گزشتہ سال کے عالمی صحت سربراہی اجلاس میں تقریر کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے بین الاقوامی برادری کے درمیان اتحاد اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین نے 100 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کو 500 ملین سے زائد ویکسین اور اس کی خام مال فراہم کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان نے ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت پاکستان کو ویکسین کی تقریبا 35 ملین خوراکیں ملیں گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آج چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی بین الاقوامی فورم برائے کووڈ-19ویکسین تعاون کی پہلی آن لائن میٹنگ کی میزبانی کریں گے۔جس میں وزیر منصوبہ بندی و ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر بھی شرکت کریں گے۔

Comments Off on چینی سفیر کی جانب سے مختلف ممالک پر کووڈ -19 کی وبا کو غیر سیاسی رکھنے کی ضرورت پر زور۔

Check Also

چینی سفیر جیانگ زیدونگ کاچین پاکستان تعلقات کے مزیدفروغ کےلئے بھرپور کوششوں کو بروئے کار لانےکے پختہ عزم کا اظہار۔