چینی سفیر کی وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا سے ملاقات۔۔۔۔سسٹر سٹیز کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق۔۔۔۔
چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ نے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا سے خصوصی ملاقات کی ہے جس میں پاکستان اور چین کے سسٹر سٹیز کے مابین باہمی تعاون اور تعمیر و ترقی سے متعلق پراجیکٹس کو فروغ دینے پر اتفاقِ رائے کیا گیا ہے۔اس سال مارچ میں چین کےشہروں ارمچی،پویانگ اور شیان جبکہ پاکستان کےکراچی،گوادر اور ملتان کو سسٹر سٹیز کا درجہ دیا گیا ہے۔اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے ذریعے سے مضبوط رشتے کے ثمرات سے مشترکہ طور پر مستفید ہونے کا عزم کا اظہار کیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ نے انٹر پروویژنل کوآرڈنیشن فورم کے ذریعے سے صوبائی شہروں کی انتظام و انصرام،صحت عامہ،ماڈل ویلیج سمیت کئی شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا ۔جبکہ چینی سفیر ہاؤ جنگ نے سفارشات اور پروجیکٹ کو دونوں ملکوں کی لوکل حکومتوں کے درمیان اتفاق رائے کے لئے نہایت معاون قرار دیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری کی 9 ویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے صوبے ہیلونگ چیانگ کے شہر ہاربن میں9 ویں ایشین ونٹر گیمز…