Home Gwadar Updates Urdu چینی سینو ہائیڈرو گروپ سی پیک منصوبہ کے تحت پاکستان میں اعلٰی معیار کے ہائیڈرو پروجیکٹس کی تکمیل کے لئے پُر عزم۔۔۔۔۔
Gwadar Updates Urdu - Latest News Urdu - November 8, 2019

چینی سینو ہائیڈرو گروپ سی پیک منصوبہ کے تحت پاکستان میں اعلٰی معیار کے ہائیڈرو پروجیکٹس کی تکمیل کے لئے پُر عزم۔۔۔۔۔

گوادر کی پرو میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی سینو ہائیڈرو گروپ کی بے فینگ انویسٹگیشن،ڈیزائن اینڈ ریسرچ کمپنی لمٹیڈ کے ڈپٹی چیف انجینئر یانگ ہییان نے کہا ہے کہ کمپنی سی پیک منصوبہ کے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس میں چینی اعلٰی معیار کو برقرار رکھنے کے لئے سرگرم عمل ہے جبکہ سینو ہائیڈرو گروپ کے انجینئرز نے انفراسٹریکچر کے پراجیکٹس پر کام کے دوران اپنی مہارت اور ترغیب کے ذریعے سےایک اچھا تاثر پیش کیا ہے۔چینی کمپنی کے ڈپٹی چیف انجینئر کامزید کہنا تھا کہ چین سے باہر ان کی کمپنی صرف چینی کمپنی کے نام سے معروف ہے لہذا کمپنی کا اہم مقصد ہی یہی ہے کہ وہ تعمیرو ترقی سے متعلق سہولیات کی فراہمی میں بہتر معیار کو ملحوظِ نظر رکھ کر دنیا میں چین کا مثبت پہلواجاگر کرے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں سینو ہائیڈرو نے گومل زم ڈیم پراجیکٹ اور دوبر خوار ہائیڈرو پاور جبکہ آزاد جموں کشمیر میں کوہالہ ہائیڈرو پاور کے قیام کو عمل میں لایا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف