چینی شہر یوئی کی حکومت کی جانب سے پاکستانی تاجر کو پانچ سال کے ویزے کا اجراء۔۔۔۔
چین کی یوئی شہر کی میونسپل پبلک سیکیورٹی بیورو کی انتظامیہ نے نئی ویزا پالیسی کے تحت پاکستانی تاجرمحمد عارف کوپانچ سال کی مدت کیلئے ویزے کا اجراء کیا۔ اس نئی پالیسی سے قبل تاجروں کو صرف ایک سال کے ویزے کا اجراء کیا جاتا تھا۔واضح رہے کہ پاکستانی تاجر محمد عارف بمعہ اہل و عیال چین کے صوبہ زین شیانگ کے شہر یوئی میں رہائش پذیرہیں، جہاں وہ پاکستانی مصنوعات درآمد کرتے ہیں۔خیال رہے کہ یوئی شہر کا شمار دنیا کے بہتری مصارفی خریداری کے مراکز کے طور پر ہوتا ہے۔جس میں تقریباً 70000سٹالز میں 17لاکھ مصنوعات کی تجارت ہوتی ہے۔اسی طرح یوئی شہر کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ سالانہ دنیا بھر کے چار لاکھ تاجر یہاں کا رخ کرتے ہیں اور تیرہ ہزار تجارت کے بہترین مواقعوں کے باعث یہی بس جاتے ہیں۔