چینی صدر سے صدر آصف زرداری کی ملاقات، سی پیک منصوبوں میں تیزی پر گفت و شنید۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ صدر آصف علی زرداری نے بیجنگ میں چین کے عظیم عوامی ہال پہنچے جہاں چین کے صدر نے ان کا استقبال کیا۔ چین کی مسلح افواج کے چاک وچوبند دستے نے صدرمملکت کوگارڈ آف آنر دیا اور اس موقع پر پاکستان اورچین کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ صدر شی جن پنگ اورصدرآصف زرداری کی بیجنگ میں گریٹ ہال آف چائینہ میں ملاقات ہوئی جس میں چینیوں کی پاکستان میں سکیورٹی اور سی پیک منصوبوں پر تیزی پر بات ہوئی۔ ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفد کےاراکین بھی موجود تھے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






