Home Latest News Urdu چینی صدر کا پاکستان میں خودکش بم دھماکے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اظہار تعزیت
Latest News Urdu - August 2, 2023

چینی صدر کا پاکستان میں خودکش بم دھماکے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اظہار تعزیت

.

چین کے صدر شی چن پھنگ نے صوبہ خیبرپختونخوا میں خودکش بم دھماکے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔ اپنے پیغام میں چینی صدر نے کہا کہ انہیں خودکش بم دھماکے کے واقعے کے بارے میں جان کر افسوس ہوا، جس میں بھاری جانی نقصان ہوا۔ چینی صدر نے حکومتِ چین اور چینی عوام کی جانب سے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے اور اس حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ چینی صدر کا کہنا تھا کہ چین، انسدادِ دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان کو فروغ دینے اور علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے مشترکہ تحفظ کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ دوسری جانب چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے بھی وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو تعزیتی پیغام ارسال کیا۔

Comments Off on چینی صدر کا پاکستان میں خودکش بم دھماکے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اظہار تعزیت

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …