Home Latest News Urdu چینی صدر کی آصف زرداری کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد
Latest News Urdu - March 10, 2024

چینی صدر کی آصف زرداری کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد

.

چین کے صدر شی جن پنگ نے آصف علی زرداری کو صدرِ پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں چینی صدر کا کہنا تھا کہ پاک چین آہنی دوستی، تاریخ کا انتخاب اور عوام کا قیمتی خزانہ ہے، چین اورپاکستان اچھے پڑوسی، اچھے دوست، اچھے شراکت دار اور اچھے بھائی ہیں۔ شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے سی پیک کی تعمیر میں مثبت نتائج حاصل کیے، پاکستان اور چین نے قریبی اعلیٰ سطح کے تبادلے برقرار رکھے اور دونوں ممالک نے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کی۔ چینی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین پاکستان تعلقات کی تزویراتی اہمیت مزید نمایاں ہو گئی ہے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون آگے بڑھانے کے لیے صدر زرداری کے ساتھ کام کرنےکے لیے تیار ہیں

Comments Off on چینی صدر کی آصف زرداری کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد

Check Also

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی کمپنیوں کو سی پیک کے تحت پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے من میٹلز کے نائب صدر اور چین کے میٹالرجیکل …