Home Latest News Urdu چینی طبی ماہرین کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں مدد کے لئے پاکستان کا دورہ کریں گے۔
Latest News Urdu - March 26, 2020

چینی طبی ماہرین کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں مدد کے لئے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

Enter Your Summary here.

کرونا وائرس کی وبائی بیماری کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال میں پاکستان کی اخلاقی اور ٹھوس حمایت کی تعریف کرتے ہوئےچین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے بتایا ہے کہ چینی طبی ماہرین کی ایک ٹیم کووڈ- 19 سے نمٹنے کے لئے پاکستان روانہ ہوگی۔ واضح رہے کہ چین پہلے ہی اپنے طبی تجربات کا تبادلہ کرنے کے ساتھ ساتھ ٹسٹنگ کِٹس ، حفاظتی سوٹ ، ماسکس اور وینٹی لیٹرز سمیت امداد کی فراہمی کے ذریعے سے پاکستان میں اس وبا پر قابو پانے کے لئے رہنمائی اور مددکر رہا ہے۔ اس کے علاوہ چین ہنگامی بنیادوں پر پاکستان کی مدد کرنے کے لئے تیار ہے اور پاکستان میں عارضی طور پر قرنطینہ ہسپتال کے قیام میں مدد کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔