Home Latest News Urdu چینی فوڈ پراسیسنگ ٹیکنالوجی سے پاکستان کے زراعتی شعبے میں بہتری کے علاوہ تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔صدر،پی سی جے سی سی آئی۔
Latest News Urdu - October 14, 2019

چینی فوڈ پراسیسنگ ٹیکنالوجی سے پاکستان کے زراعتی شعبے میں بہتری کے علاوہ تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔صدر،پی سی جے سی سی آئی۔

پاکستان-چائینہ جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زرک خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تجارتی سرگرمیوں سے باہمی تعاون،اعتماد اور بھروسہ کو مزید فروغ حاصل ہونے کے علاوہ دو طرفہ رابطہ سازی میں مزید تیزی آئے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملک کئی شعبوں بشمول فوڈ پراسیسنگ،ماہی گیری،زرعی اجناس،وڈ ورکنگ اور آٹو موبائیل سپئر پارٹس میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دے سکتے ہیں۔چینی سرمایہ کار کپٹرے اور فوڈ پراسیسنگ کی صنعت میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں جس سے مقابلے کی صورت حال پیدا ہونے سے موجودہ معیار میں بھی مزید بہتری آ ئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ فوڈ پراسیسنگ ٹیکنالوجی سے پاکستان کے زراعتی شعبے میں ایک انقلاب آئے گا اور برآمدات میں نہ صرف اضافہ ہوگا بلکہ زر مبادلہ میں بہتری کے علاوہ معیار میں بہترین خصوصیات پیدا ہونگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…