چینی قونصل جنرل اور وزیر اعلیٰ سندھ نے دوطرفہ تعلقات اور سی پیک سے متعلق پر تبادلہ خیال کیا۔
.
نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ریٹائرڈ) مقبول باقر سے چین کے نئے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور سی پیک منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے چینی کمپنیوں کو صوبے میں مختلف شعبوں میں کام کرنے کی دعوت دی اور اس سلسلے میں سندھ حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ چین کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے تعاون سے کراچی شہر میں مزید ترقیاتی منصوبے شروع کرے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






