چینی قونصل جنرل نے سی پیک کی مسلسل پیش رفت میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
.
کراچی میں تعینات چینی قونصل جنرل لی بیجیان نے کہا ہے کہ سی پیک بی آر آئی کا ایک اہم منصوبہ ہے اور اس نے مختصر اور طویل مدتی باہمی فوائد کے حصول کے لیے تعاون اور شراکت داری کی عمدہ مثال کے طور پر کام کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سی پیک کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور اس میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور اپ گریڈیشن پر توجہ مرکوز کی گئی ہے اور توانائی پیدا کرنے والے منصوبوں بشمول قابل تجدید توانائی کے منصوبے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے سی پیک کی ترقی کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے میں حکومت پاکستان اور ملک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کو بھی سراہا۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …