چینی قونصل خانہ دونوں ملکوں کے عوامی روابط کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے، چینی قونصل جنرل۔
.
انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلشنز اینڈ میڈیا ریسرچ(آئی آئی آر ایم آر)، چینی قونصلیٹ لاہور اور چائنا میڈیا گروپ (سی ایم جی) اردو سروس کے زیر اہتمام منعقدہ ڈیجیٹل پوسٹر مقابلے کی ورچوئل اختتامی تقریب کے دوران قائم مقام چینی قونصل جنرل لاہور پینگ ژینگ وو نے کہا ہےکہ چینی قونصلیٹ لاہور انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلشنز اینڈ میڈیا ریسرچ(آئی آئی آر ایم آر) کے ساتھ پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے نئے مواقعوں کی تلاش کے لیے تعاون کے سلسلےکو بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے “ڈیجیٹل پوسٹر مقابلہ” کے انعقاد کے لیے آئی آئی آر ایم آر کی کاوشوں کو سراہا کیونکہ اس نے پاکستانی نوجوانوں کو بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 کے چینی جذبے اور جوہر کو سمجھنے میں مدد فراہم کی ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…