چینی قیادت کی جانب سےکووڈ-19 کے خلاف جنگ میں اٹھائے گئےموثر اقدامات لائقِ تقلید۔
.
دی ڈویلپمنٹ کمیونیکیشنز نیٹ ورک (ڈیو کام پاکستان) اور ڈی ٹی این کے مابین مشترکہ طور پر “کووڈ-19جنگ: چینی تجربات سے استفادہ” کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اس ویبنار کے دوران ماہرین نے چینی قیادت کی کووڈ-19کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے وبا پر قابو پانے اور روک تھام کے لئے بروقت اور موثر اقدامات اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ خیال رہے کہ چین نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرکے اعتماد میں لیا اور وبائی مرض کے خلاف موثر اقدامات کو سختی سے نافذ کیا۔ اس ویبنار میں ماہرین نےحکومت پاکستان پر کووڈ- 19 سے نمٹنے کے لئے چین کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت پر زور دیا۔ جبکہ لوگوں کو وبا سے بچاؤ اور تحفظ کے لئے سماجی دوری کے چینی ماڈل کو اپنانے کی سختی سے تاکید کی۔ دریں اثنا سینیٹر مشاہد حسین سید نےچین کے خلاف وائرس پھیلانے کے مغربی پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہوئےکہا کہ کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں چینی قیادت کے موثر اقدامات لائقِ تقلید ہیں۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …