چینی مارکیٹ میں پاکستان کے کینوں کو برآمد کرنے کے کئی مواقع موجود۔۔۔۔سیکریٹری جنرل،بزنس مین پینل پاکستان۔
بزنس مین پینل کے سیکریٹری جنرل احمد جواد نے کہا ہے کہ چینی مارکیٹ میں پاکستان کے کینوں کو پزیرائی حاصل ہونے کے قوی امکانات موجود ہیں جس کے باعث پاکستان کینوں کو چین بر آمد کرکے کثیر زرمبادلہ کما سکتا ہے۔انہوں نے چینی اعلٰی عہدیداران کو سی پیک منصوبہ کے روٹس کے علاوہ تمام داخلی مقامات پر کینوں کے داخلہ کے اجازت نامے جاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جبکہ اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کم از کم ایک لاکھ ٹن کینوں چین برآمد کر سکتا ہے اسی سبب پاکستانی قیادت کو اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے کیونکہ لفظ کینوں کی صحتِ تلفظ چین کی سرکاری بولی ماندرین کے ایک لفظ سے مشابہ ہے جس کے معنی دولت کے ہیں اسی سبب چینی ثقافت میں کینوں کو خوش بختی کی علامت تصور کیا جاتا ہے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…