چینی ماہرین کا ایک گروپ جلد پاکستان کا دورہ کرے گا،احسن اقبال
.
وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو چین کے تجربات سے سیکھنے کی ضرورت ہے، چینی ماہرین کے دورے کا مقصد پاکستان کے مختلف شعبوں میں جدت اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے تجربہ اور مہارت منتقل کرنا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے چینی ماہرین کے گروپ کے پاکستان دورہ سے قبل وفاقی وزارتوں سے تعلق رکھنے والے اعلی حکام اور مختلف شعبوں کے سربراہان کے ساتھ میٹنگ کی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو چین کے تجربات سے سیکھنے کی ضرورت ہے، جلد ہی ہونے والے چینی ماہرین کے دورے کا مقصد پاکستان کے مختلف شعبوں میں جدت اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے تجربہ اور مہارت منتقل کرنا ہے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے پاس ایک نادر موقع پے کہ وہ چینی ماہرین کی مہارتوں سے بھرپورفائدہ اٹھاتے ہوئے اہنے تمام شعبوں میں جدت لائیں اور استعداد کار کو بڑھائیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے اپنے حالیہ دورہ چین کے دوران گزشتہ چند دہائیوں میں چین کی تیز رفتار ترقی کی قابل ذکر کامیابیوں کا اعتراف کیا۔ دونوں رہنماں نے پاکستان کی ترجیحات کی بنیاد پر ترقی کو فروغ دینے کے لیے مختلف شعبوں میں ماہرین کے تبادلے پر اتفاق کیا۔ جلد ہی ایک چینی ماہرین کا گروپ پاکستان کا دورہ کرے گا اور ان کی بصیرت پاکستان کے منتخب اقدامات کو کامیابی سے حقیقت بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…