Home Latest News Urdu چینی ماہر ارضیات کی جانب سے پاکستان کی زرعی مصنوعات میں بہتری کے لئے بائیو ماس کے استعمال کی تجویز۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - October 30, 2019

چینی ماہر ارضیات کی جانب سے پاکستان کی زرعی مصنوعات میں بہتری کے لئے بائیو ماس کے استعمال کی تجویز۔۔۔۔۔

چین کے ماہر اراضی پروفیسر ڈاکٹر جین شنگ پان کا چین کے نانجنگ ایگریکلچرل یونیورسٹی میں کہنا تھا کہ پاکستان جیسے زرعی ممالک بائیو ماس کے ذریعے سے تیار ہونے والی حیاتی کیمیائی کھاد کے استعمال سے پیداور میں اضافے کے ساتھ ماحول کے تحفظ کو بھی یقینی بنا سکتے ہیں۔ چین میں حیاتی کیمیائی کھاد کو کاربن سازی کے بعد مزید کھاد شامل کرکے تیار کیا جاتا ہے۔چین کی جیانگسو صوبہ میں نانجنگ شہر میں نانجنگ ایگریکلچر یونیورسٹی میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہو ئے ڈاکٹر جین شنگ کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کا دورہ کیا ہے جس میں انہوں نے فیصل آباد میں اپنے لیکچرز میں بائیو ماس کے استعمال اور اس کے مٹی اور ماحول پر پڑنے والے مثبت اثرات پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…