چینی ماہر تعلیم نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کو نہایت کامیاب قرار دے دیا۔
.
ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لاء کے وزیٹنگ پروفیسر اور چہار انسٹیٹیوٹ کے سینئر فیلو چینگ ژی ژونگ لکھتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کا چین کا چار روزہ دورہ انتہائی کامیاب اور نتیجہ خیز رہا ہے جس میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور عالمی صورتحال کے معاملات پر چینی قیادت کے ساتھ وسیع پیمانے پر گفت و شنید ہوئی ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ دورہ ایک مکمل کامیابی اور ثمرات سے بھرپورتھاجس کا بہت سے پہلوؤں سے ظاہر ہوتا ہے۔اس دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ اور چینی وزیراعظم لی کی چیانگ دونوں سے وسیع پیمانے پر بات چیت کی اور دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اور عالمی دلچسپی کے اہم امور پر اعلیٰ سطح پر اتفاق رائے کیا۔ علاقائی سلامتی کی صورتحال پر کشمیر اور افغانستان کے مسائل کو اجاگر کیا گیا اور دونوں فریقین نے خطے میں امن و استحکام کے مشترکہ مقاصد کے لیے مشترکہ کوششوں کو بروئے کار لانے پر مکمل اتفاق کیا۔
Ambassador Hashmi calls for greater B2B and people-to-people engagements with China
Islamabad: Pakistan’s Ambassador to China Khalil-ur-Rehman Hashmi has said that relationsh…